بدھ 2 ستمبر 2026 - 12:17
احکام شرعی | شادی کے لئے نامزد شخص سے گفتگو کا شرعی حکم کیا ہے؟

حوزہ/ آیت اللہ سیستانی نے شادی سے قبل ہونے والی گفتگو اور محرمیت سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سیستانی سے پوچھا گیا کہ شادی کے لیے منتخب کیے گئے فرد سے مزید آشنائی اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے گفتگو کرنا شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں؟ آپ نے اس کے جواب میں تفصیلی حکم بیان فرمایا۔

سوال:

کیا شادی کے لیے منتخب کیے گئے فرد سے، ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے اور مزید آشنائی حاصل کرنے کے لیے گفتگو کرنا جائز ہے؟

جواب:

اگر دونوں نگاہ اور گفتگو میں عفت و پاکدامنی کا خیال رکھیں اور گناہ میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہنے کا اطمینان ہو تو ایسی گفتگو میں کوئی حرج نہیں۔ تاہم مزاح کرنا اور غیر اخلاقی یا عاشقانہ گفتگو میں پڑنا حرام ہے۔ البتہ شرعی عقد کے بعد یہ تمام امور جائز ہوجاتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha